ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈارنٹا اسکول سمیت بھٹکل کے مختلف آنگن واڑی مراکز میں کارکنان و معاونین عہدے کے لئے عرضیاں مطلوب

ڈارنٹا اسکول سمیت بھٹکل کے مختلف آنگن واڑی مراکز میں کارکنان و معاونین عہدے کے لئے عرضیاں مطلوب

Sun, 31 Jul 2016 21:23:12    S.O. News Service

بھٹکل:31/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ کے مختلف آنگن واڑی مراکز میں  کارکنان اور معاونین کے عہدے کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ بلدیہ حدود وارڈ نمبر 10 کے تحت آنے والے ڈارنٹا  آنگن واڑی  اسکول کے لئے کارکن عہدے کے لئے مسلم طبقہ کےاہل طلبا سے عرضی مطلوب ہے۔

اسی طرح تعلقہ کے کوپا گرام پنچایت حدود کے کرور، گولی کمبری، کولی مجرے پر مشتمل کولیکرور آنگن واڑی مراکز میں کارکنان کے عہدے کے لئے پسماندہ طبقہ سے عرضی مطلوب ہے۔ بیلکے گرام پنچایت حدود کے مدگار منے، گرڈی ہتلوپرمشتمل گرڈی ہتلو مرکز کے لئے ، کوپا گرام پنچایت حدود بیٹور مرکز، ماولی -1گرام پنچایت حدود کے ہیرے دومی دالجیکییری پر مشتمل نوائط کیری -1مرکز ، ماولی -2گرام پنچایت حدود ہند کنی ، مڈل، ہلےباگیلو، بیلورپرمشتمل گونڈ کیری مرکز، کائی کنی گرام پنچایت حدود کے کیرے گدے ، جنتا کالونی پر مشتمل تیرن مکی مرکز ، موڈ کیری، مالوگدے پر مشتمل موڈکیری مرکز ، بینگرے گرام پنچایت حدود کے المنے ، ششی ہتلو پر مشتمل المنے مرکز اور پڈوشرالی مرکز ، شرالی گرام پنچایت حدود کے گمن ہکلو، کنٹھد ہتلو، کونکن کیری دائیں اور بائیں ، شرالی پیٹ پر مشتمل شرالی-1مرکز وغیرہ کے لئے جنر ل آسامیوں کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ خواہش مند طلبا 22اگست 2016کی شام 5 بجے تک اپنی تمام معلومات اور جانکاری سے پُرکردہ فارم محکمہ اطفال دفتر میں موجود ٹینڈر ڈبے میں ڈال دیں۔ اہلیت اور عرضی نمونہ وغیرہ کے لئے بھٹکل محکمہ اطفال دفترسے رابطہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ (224122-08385)آنگن واڑی کارکنان اور معاونین کا تقرر محکمہ کے اصول وضوابط کے مطابق ہوگا۔ دلالوں سےہوشیار رہیں، ورنہ دھوکہ کا شکار نہ ہونے کی جانکاری محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔


Share: